• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کو چین کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے چاہئیں:ماہرینتازترین

January 27, 2023

میکسیکو سٹی (شِنہوا) ماہرین اور سفارت کاروں نے کہا ہے کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی کمیونٹی (سی ای ایل اے سی) کو علاقائی انضمام کو مستحکم کرتے ہوئے چین کے ساتھ مزید قریبی تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے سی ای ایل اے سی سربراہی اجلاس سے منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین نے ہمیشہ لاطینی امریکہ اور کیریبین کے علاقائی انضمام کی حمایت کی ہے، صدر شی نے کہا کہ سی ای ایل اے سی نے علاقائی امن کے تحفظ، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی انضمام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چلی کی یونیورسٹی آف سینٹیاگو کی ماہر یوجینیا ڈوس سانتوس نے کہا کہ صدر شی کے ریمارکس نے علاقائی انضمام، عوامی فلاح و بہبود، انصاف اور امن کو اجاگر کیا اور خطے کی اقتصادی بحالی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ایکسٹرناڈو یونیورسٹی آف کولمبیا کے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈیوڈ کیسٹریلون کیریگن نے کہا کہ عالمی معاشی سست روی کے وقت "معاشی انضمام نہ صرف خطے کے لیے فائدہ مند ہے، بلکہ اس کے لیے زندگی یا موت کا معاملہ ہے۔

کیریگن نے کہا کہ بدلتے ہوئے بین الاقوامی نظام کے پس منظر میں، گہرا علاقائی انضمام علاقائی ممالک کو علاقائی اور عالمی اہمیت کے متعدد مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی، نئی ٹیکنالوجی، انسداد بدعنوانی اور عالمی اداروں میں اصلاحات پر اپنی رائے دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاطینی امریکہ کے انضمام کا محرک نظریہ یا سیاست سے نہیں بلکہ یہ ایک حقیقی انضمام ہے جس میں کسی کو پیچھے رکھے بغیر تمام علاقائی ممالک شامل ہیں۔ ارجنٹائن کے ماہر عمرانیات مارسیلو روڈریگیز کا موقف ہے کہ  سی ای ایل اے سی انضمام کو مضبوط بنانے سے نہ صرف ہر ملک کے ساتھ بلکہ مجموعی طور پر علاقائی سطح پر چین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

بین الاقوامی سیاسی تجزیہ کار  ڈیسیو ماچاڈو نے کہا کہ صدرشی کی تقریر نے یہ پیغام دیا کہ چین سی ای ایل اے سی کے ساتھ اپنے "دوستانہ اور تعاون پر مبنی" تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔