• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لاہور ،چینی ساختہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے مسافروں کی زندگی آسان ہوگئیتازترین

October 30, 2022

اسلام آباد (شِںہوا) لاہور میں روزانہ متعدد مرتبہ ٹرین میں سفر کرنے والی  مہک ادریس کی زندگی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعمیر کردہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے بہت مثبت تبدیلی آئی ہے۔

 2 بچوں کی ماں مہک  ماہانہ 35 ہزار روپے (158.10 امریکی ڈالرز) سفر پر خرچ کرتی تھی تاہم میٹرو لائن کے آغاز کے بعد ان کا خرچہ گھٹ کر 10 ہزار روپے رہ گیا ہے۔

مہک  نے شِنہوا کو بتایا کہ ورکنگ وومن کی حیثیت سے انہیں شہر میں کافی سفر کرنا پڑتا ہے۔ اورنج لائن میٹروٹرین کی بدولت میں بروقت آفس پہنچ جاتی ہوں اور کام کے بعد اپنے بچوں کو جلدی لانے میں آسانی ہوگئی ہے۔

 کام بروقت ہوتے ہیں اور خواتین کے لئے  بہت آرام دہ اور محفوظ ماحول مہیا کیا گیا ہے۔اس میں خواتین کے لئے الگ حصہ مختص ہے جہاں ہم سکون سے بیٹھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین عملہ بھی تربیت یافتہ ہے اور مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔

 

لاہور، لوگ اورنج لائن میٹرو ٹرین میں سفر کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

اورنج لائن چائنہ ریلوے گروپ کارپوریشن اور چائنہ نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ تھا جو 25 اکتوبر 2020 کو پایہ تکمیل کو پہنچا۔ جس سے یہ پاکستان میں پہلی ماس ریپڈ اربن ٹرانزٹ ٹرین سروس مکمل ہوئی۔

لاہور میٹرو اورنج لائن او اینڈ ایم پراجیکٹ کے جنرل منیجر لی چھن نے شِنہوا کو بتایا کہ اس منصوبے نے تعمیر اور فعال ہونے کے مراحل میں مقامی افراد کے لئے 90 ہزار سے زائد مواقع پیدا کئے ہیں۔

لی نے کہا کہ ہم نے مقامی ٹیم کے پہلے گروپ کو بہترین تربیت دی ہے جو آزادانہ طور پر میٹرو لائنز کو چلاسکتی ہے۔ اس وقت، تمام آپریشنز، دیکھ بھال اور ترسیل کا کام مقامی افراد کررہے ہیں جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ اورنج لائن پر وقت کی پابندی کی شرح 99.99 فیصد ہے۔

اورنج لائن سے یومیہ 1 لاکھ 20 ہزارافراد سفر کرتے ہیں۔ اس کے 26 اسٹیشن ہیں ۔ 27 کلومیٹر پر پھیلا روٹ شہر کی درمیانی درجے کی بستیوں سے ہوکر گزرتا ہے۔

 

لاہور، اورنج لائن کے ٹرمینل اسٹیشن کے کنٹرول روم میں محمد نعمان کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

ٹرینوں کے ذریقے نقل وحمل  صبح 6 بجے شروع ہوتی ہے۔ اس سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو ترجیح دینے والے طلباء کا وقت بچتا ہے اور وہ اسکول جانے کے لئے پریشانیوں سے بچ جاتے ہیں۔