• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لاؤس، وینتیان میں موسم برسات کا منظرتازترین

August 25, 2022

وینتیان (شِنہوا) جاری مون سون میں ہونے والی موسلادھار بارش اور سیلاب کے باعث لاؤس کے کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

دریائے میکانگ اور اس کے اہم معاون دریاؤں کے کنارے آباد دیہات کو پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر حال ہی میں چوکس رہنے کا انتباہ کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے دریا میں سیلاب سے 4 شمالی صوبے متاثر ہوئے تھے۔ جس سے سڑکیں سیلاب
زدہ ہوگئیں اور بعض علاقوں میں پانی و بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی تھی۔ موسلا دھار بارش نے میکانگ کے کنارے واقع دارالحکومت وینتیان کو بھی متاثر کیا ہے۔

لاؤس کے دارالحکومت وینتیان کے مغرب میں دریائے میکانگ میں زیرآب آنے والے کناروں کے ساتھ ایک دیہاتی مچھلیوں کا  شکار کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

لاؤس کے دارالحکومت وینتیان کے مغربی علاقے میں بارش کے دوران ایک سڑک کا نظارہ۔ (شِنہوا)

لاؤس کے دارالحکومت وینتیان  کے مغرب میں دریائے میکانگ میں زیرآب آنے والے کناروں کے ساتھ ایک دیہاتی کشتی چلارہا ہے۔ (شِنہوا)

لاؤس کے دارالحکومت وینتیان  کے مغرب میں دریائے میکانگ میں زیرآب آنے والے کناروں کے ساتھ دیہاتی مچھلیوں کا شکار کر رہے ہیں۔  (شِنہوا)

لاؤس کے دارالحکومت وینتیان  کے مغرب میں دریائے میکانگ میں زیرآب آنے والے کناروں کے ساتھ ایک دیہاتی کشتی چلارہا ہے۔ (شِنہوا)