• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لاؤس کے عالمی ثقافتی ورثہ شہر میں تیرتی روشن کشتیوں کا تہوار منایا گیاتازترین

October 14, 2022

وین تیان (شِںہوا) لاؤس کے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیئے گئے شہر لوانگ پرابانگ میں تیرتی روشن کشتیوں (بون لائی ہیوا فائی) کا میلہ منعقدہ ہوا۔

لوگوں نے شہر کو لالٹینوں سے سجایا اور بعد میں بڑی ڈریگن کشتیوں اور کیلے کے درختوں سے بنی چھوٹی "کشتیوں" کے ساتھ پریڈ کی جو دریائے می کانگ میں پھول، اگربتیوں اور موم بتیوں کو بہا لے گئی۔

اس کا مقصد بیماریوں اور بدقسمتی کو دورکرنا اور اچھی قسمت کو خوش آ مدید کہنا تھا۔

 

دریائے می کانگ کے ساتھ عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیئے گئے قدیم شہر لوانگ پرابانگ میں لوگ لالٹینیں جلارہے ہیں۔ (شِنہوا)

دریائے می کانگ کے ساتھ عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیئے گئے قدیم شہر لوانگ پرابانگ میں لوگ لالٹینوں کے ہمراہ ڈریگن کشتیوں کے ساتھ پریڈ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

دریائے می کانگ کے ساتھ عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیئے گئے قدیم شہر لوانگ پرابانگ میں لوگ لالٹینوں کے ساتھ دریائے می کانگ جانے والی ڈریگن کشتیوں کا نظارہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)