• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لائی چھنگ تے کے امریکہ کے "ٹرانزٹ" دورہ کے خلاف تائیوان کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کا احتجاجتازترین

August 11, 2023

تائپے (شِنہوا) تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی سیاست دان لائی چھنگ تے کے امریکہ کے طے شدہ  "ٹرانزٹ" دورہ کے خلاف تائیوان کی درجنوں سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے جمعہ کو تائپے میں احتجاج کیا۔ سینکڑوں لوگوں نے لائی کے متوقع سفر کے خلاف مخالفت کا اظہار کرنے کے لیے احتجاج میں حصہ لیا، اس دورہ کو"تائیوان کی آزادی" کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔  مظاہرین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لائی اور ڈی پی پی حکام کی جانب سے آزادی کے ایجنڈے کے لیے امریکی حمایت حاصل کرنے اوراس پختہ حقیقت کوبدلنے کی کوششوں سے کہ آبنائے تائیوان کے آرپار کا تعلق ایک ہی چین سے ہے، تائیوان کے عوام کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی کارروائیاں آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے درمیان قائم رشتوں اور اعتماد کو ختم  اور آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں  جو تائیوان کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔