دوحہ(شِنہوا)قطر اور بحرین کی فالو اپ کمیٹی نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کو اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور 1961 کے سفارتی تعلقات پر ویانا کنونشن کی دفعات کے مطابق بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے ) کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے دوران کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جی سی سی کے منشور میں بیان کردہ اصولوں کے مطابق دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور خلیجی خطے میں انضمام اور اتحاد کو فروغ دینے کی باہمی خواہش کا نتیجہ ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 2017 میں قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ تے ہوئے مذہبی، جغرافیائی و سیاسی اختلافات کی وجہ سے پابندیاں عائد کردی تھیں۔