نیروبی (شِںہوا) کینیا کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ کینیا نے فنون لطیفہ، ثقافت اور کھیلوں کے شعبوں میں چین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط کیا ہے جو چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔
کابینہ سیکرٹری برائے امور نوجوانان ،کھیل و ثقافت آرٹس ابابو ناموامبا نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے حالیہ دورہ چین کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں دیرینہ دوستوں کے عوام میں مضبوط تبادلے کے عزم کا اعادہ ہوا۔
چین اور کینیا نے فلمی صنعت میں ترقی کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سفارتکاری میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
ناموامبا نے کہا کہ اب ہمارے پاس کینیا اور چین کی حکومتوں کے درمیان باضابطہ فلم تعاون کا معاہدہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ چین مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی ضروت کے تحت ہوا جس میں کینیا اور چینی فلمی صنعت کے درمیان تبادلہ پروگرامز کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان مشترکہ پروڈکشن کے انتظامات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
چین کے دورے میں ناموامبا نے بین الاقوامی تعاون برائے ٹرانس ہمالیہ فورم میں بھی شرکت کی جو کھیلوں اور ثقافتی تبادلوں میں اضافے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین۔ کینیا تعاون بہت مضبوط اور نتیجہ خیز رہا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اس تعاون نے اہم کردار ادا کیا ہے۔