• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کثیرالجہتی مالیاتی ادارے زیمبیا کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے میں اہم ہیں، چینی ترجمانتازترین

February 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے  کہ کثیر الجہتی مالیاتی اداروں اور تجارتی قرض دہندگان کی قرضوں سے نجات کی کوششوں میں حصہ لینے میں ہی زیمبیا کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کی کنجی  پوشیدہ  ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات  اپنی معمول  کی پریس بریفنگ  کے دوران زیمبیا کے قرضوں کی تنظیم نو کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ماؤ نے کہا کہ چین زیمبیا کے قرض کے معاملے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چین نے جی 20 کامن فریم ورک کے تحت زیمبیا کے قرض کو سنبھالنے میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

زیمبیا کی وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کی جانب  سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماؤ نے کہا کہ کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کا ملک کے غیر ملکی قرضوں میں حصہ 24 فیصد ہے جبکہ زیادہ تر مغربی تجارتی قرض دہندگان کا حصہ 46 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح زیمبیا کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کی کنجی قرضوں سے نجات کی کوششوں میں کثیر الجہتی مالیاتی اداروں اور تجارتی قرض دہندگان کی شرکت میں ہے۔

ماؤ نے کہا کہ افریقہ کے قرضوں کا مسئلہ بنیادی طور پر ترقی سے متعلق ہے۔ افریقہ کے ساتھ چین کا مالیاتی تعاون ہمیشہ آزاد اور پائیدار ترقی کے لیے افریقہ کی صلاحیت کو فروغ دینے  پر مرکوز رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے گزشتہ برسوں کے دوران سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے ایک ذریعہ کے طور پر بنیادی ڈھانچے اور صنعتی منصوبوں کی ایک بڑی تعداد میں افریقی ملکوں کی حمایت کی ہے، جس نے مقامی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی گزر بسرمیں نظر آنے والا اہم کردار ادا کیا ہے۔