نیروبی(شِنہوا) مہاجرین کے عالمی ادارے (آئی اوایم) نے کہا ہے کہ قرن افریقہ کے علاقے میں تقریباً1کروڑ86لاکھ افراد اندرونی طورپر بے گھر ہوئے ہیں۔
آئی اوایم نے جمعہ کوجاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ بے گھر ہونے والی آبادی زیادہ تر سوڈان (49 فیصد)، صومالیہ (19 فیصد)، ایتھوپیا (19 فیصد) اور جنوبی سوڈان (11 فیصد) میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوڈان میں خانہ جنگی کی وجہ سے81لاکھ افراد جبری بے گھر ہوئے ہیں جن میں سے 63لاکھ اندرون ملک بے گھر ہوئے جبکہ 19لاکھ پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔آئی اوایم نے کہا کہ خطے میں نقل مکانی کی دیگر وجوہات میں خشک سالی اورموسمی تغیر سے ہونے والی بارشوں کی صورت میں قدرتی آفات ہیں۔