ادیس ابابا(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ قرن افریقہ کے ممالک کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ خطے میں شدید موسمی حالات اور خوراک کی عدم تحفظ کی صورتحال برقرار ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے قرن افریقہ غذائی عدم تحفظ اور صحت کی صورتحال سے متعلق جاری اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ قرن افریقہ کے ممالک ایک ساتھ انتہائی موسمی واقعات، بڑے پیمانے پر غذائی عدم تحفظ اور صحت کے بحرانوں سےدوچار ہیں۔
ایتھوپیا کے قحط زدہ صومالی علاقے میں ایک چرواہا اپنے مویشیوں کو لے کر جارہا ہے۔(شِنہوا)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطہ خشک سالی اور سیلابوں سمیت شدید موسمی اثرات کا سامنا کرتا رہا ہے اور ان واقعات کے اثرات ال نینو کے آغاز سے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق، خطے میں 6کروڑ10 لاکھ سے زیادہ لوگ بحران اور اس سے زیادہ سنگین حالت میں ہیں، جنہیں خوراک کی شدید عدم تحفظ کی بلند سطح کا سامنا ہے۔