• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

قرن آف افریقہ میں 6کروڑ 30لاکھ افراد کوخوراک کی کمی کا سامنا ہے:رپورٹتازترین

August 23, 2024

نیروبی (شِنہوا) قرن آف افریقہ کے خطے میں تقریباً 6کروڑ 30لاکھ افراد کوخوراک کے شدید عدم تحفظ جبکہ 1کروڑ10لاکھ بچوں کو شدید غذائی قلت کاسامنا ہے،جنہیں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں بین الحکومتی اتھارٹی برائے ترقی (آئی جی اے ڈی) کی خوراک بحران پر 2024 کی عالمی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ قرن آف افریقہ کے خطے میں تنازعات، موسمیاتی تبدیلی، مہنگائی اور قرضوں کی وجہ سے خطے میں بھوک اور غذائیت کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ آئی جی اے ڈی کے ایگزیکٹیو سیکرٹری ورکنیہ گیبیہو نے رپورٹ کی آن لائن لانچنگ کے موقع پر کہا کہ یہ اعداد و شمار ہمارے خطے میں انسانی بحران کی عکاسی کرتے ہیں،موسمیاتی  شدت اور اقتصادی بحرانوں سے خوراک کی عدم دستیابی غیر معمولی صورتحال اختیار کررہی ہے جس سے لاکھوں زندگیاں خطرے میں پڑ رہی ہیں۔

گیبیہو نے آئی جی اے ڈی کے سات رکن ممالک جبوتی، ایتھوپیا، کینیا، صومالیہ، جنوبی سوڈان، سوڈان اور یوگنڈا پر آب و ہوا کی وجہ سے خوراک اور پانی کی کمی کا شکار مقامی آبادیوں کی استعداد اور معاشی صلاحیت میں اضافے پر زوردیا۔

کینیا کی تانا ریور کاؤنٹی میں لوگ سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک پر سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)