بشکیک(شِنہوا) کرغزستان نے شام میں ایران کے قونصلر دفتر پر حملے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دمشق میں ایرانی قونصلر دفتر پر میزائل حملوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں انسانی جانی نقصان ہوا۔ بیان میں فریقین سے تنازعہ کوعمومی لحاظ سے مسلمہ اصولوں اوربین الاقوامی قانون کی اقدار، بنیادی طور پر اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔