بشکیک(شِنہوا) کرغزستان اور تاجکستان نے سرحد پر مسلح تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔
کرغزستان کی ریاستی کمیٹی برائے قومی سلامتی کی پریس سروس نے منگل کو بتایا کہ پروٹوکول پر دستخط مذاکرات کے بعد کیے گئے جو اس سے پہلے جنگ بندی اور صورتحال میں کمی پر پہلے طے پانے والے معاہدوں کے مطابق ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تازہ ترین معاہدے کے تحت مسلح تنازعے کو مکمل ختم کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں اور فوجی سازوسامان کو مستقل تعیناتی کے مقامات پرواپس لایا جائے گا، سرحدی چوکیوں اور کمانڈنٹ دفاتر کا مشترکہ معائنہ اور رواں سال 14 اور 16 ستمبر کو ہونے والی مسلح جھڑپوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
پروٹوکول پر کرغزستان کی اسٹیٹ کمیٹی برائے قومی سلامتی کے چیئرمین کامچی بیک تاشیف اور ان کے تاجک ہم منصب سائمومین یتیموف نے دستخط کیے۔