اسلام آباد(شِنہوا)کراچی میں ایک گھر میں دھماکے کے باعث 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو سروس کی جانب سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق حادثہ پیر کی صبح گھر میں پانی کے ٹینک کےاندر گیس بھر جانے کے باعث پیش آیا۔
ایک امدادی کارکن نے شِنہوا کو بتایا کہ واقعے کے بعد امدادی کارکنان فوری طور پر جائےوقوعہ پر پہنچے اور متاثرین کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
امدادی کارکن کے مطابق زخمیوں میں ایک 5 سالہ اور ایک 2 سالہ بچی بھی شامل ہیں۔