بیجنگ(شِنہوا) چین نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ چین کی خودمختاری کا احترام اور ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت بند کرے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کی جانب سے یہ بیان برطانوی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ سے متعلق ششماہی رپورٹ جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ہانگ کانگ کے معاملات پر تنقید کی گئی ہے۔
وانگ نے باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دےکر کہتے ہیں کہ برطانیہ ہانگ کانگ کی طویل عرصے سے اپنی مادر وطن واپسی کی حقیقت کو نظر انداز کر رہا ہے وہ ہانگ کانگ کے بارے میں نام نہاد ششماہی رپورٹس شائع کرتا رہتا ہے۔ یہ ہانگ کانگ کے معاملات میں زبردست مداخلت ہے، جو چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہم اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی واپسی کے بعد سے، چینی حکومت نے ایک ملک، دو نظام کی پالیسی کو پوری، دیانتداری اور عزم کے ساتھ نافذ کیا ہے، جس کے تحت ہانگ کانگ کے عوام اعلیٰ خود مختاری کے ساتھ ہانگ کانگ کا انتظام چلارہے ہیں۔ وانگ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے باشندوں کو قانون کے مطابق 1997 سے پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ حقوق اور آزادیاں حاصل ہیں۔