• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کوپ 28 میں فریقین کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے پر مذاکرات طول پکڑ گئےتازترین

December 12, 2023

دبئی (شِنہوا) متحدہ عرب امارات میں جاری اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں متوقع حتمی معاہدے کے مسودے پر اتفاق رائے نہ ہونے پرمذاکرات کو مقامی وقت صبح 11 بجے کی مقررہ ڈیڈلائن سے آگے بڑھادیا گیا ہے۔

کوپ28 کے ڈائریکٹر جنرل ماجد السویدی نے میڈیا کو تازہ ترین صورتحال کے  بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ  ہم سب وقت پرچیزوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم سب سے زیادہ پرجوش نتیجہ چاہتے ہیں۔ السویدی نے کہا کہ ہمیں کوپ کے  سب سے اہم ترین ایجنڈے کا سامنا ہے۔ مسودے کے متن میں معدنی ایندھن کے حوالے سے چیزیں شامل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ کوپ پریذیڈنسی اورتمام  فریق کچھ  ایسا تاریخی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔

  السویدی نے کہا کہ موسمیاتی کوششوں کے حوالے سے  دنیا اس وقت کہاں ہے اور اسے کہاں ہونا چاہیے تھا کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی طرف کوششیں کی جا رہی ہیں۔