• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کوپ 15کے صدر اقوام متحدہ کی حیاتیاتی تنوع کانفرنس میں پیش رفت بارے پر امیدتازترین

December 29, 2022

مونٹریال، کینیڈا (شِنہوا) کوپ 15کے  صدر اور چین کے حیاتیات اور ماحولیات کے وزیر ہوانگ رون چھیو نے اقوام متحدہ کی حیاتیاتی تنوع کانفرنس کے وزارتی سطح کے مذاکرات کے اختتام کے بعد کہا  ہے کہ ہم نے کامیابی کی جانب ٹھوس اقدامات  اٹھائے ہیں۔

باضابطہ طور پر کوپ 15 کے نام سے معروف اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے کنونشن بارے فریقین کی کانفرنس کا 15واں اجلاس 2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع کا فریم ورک  طے پانے کے ساتھ پیر کو اختتام پذیر ہونے والا ہے۔

ہوانگ نے پریس کانفرنس کے دوران  اس سوال پر  کہ کیا مذاکرات کا بروقت کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے، کہا کہ وہ پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم طے شدہ پروگرام کے مطابق مذاکرات کو ختم کر سکتے ہیں۔ تمام فریق ایک معاہدہ طے کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخری دو دنوں کے دوران  ہم چند مسائل پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ایک بار جب ان مسائل پر پیش رفت ہو جائے  تو ہم ایک فریم ورک بنا سکتے ہیں۔

وزارتی اجلاس جمعرات کو شروع ہوا اور ہفتہ کی صبح اختتام پذیر ہوا۔ ہوانگ نے کہا کہ اڑھائی روزہ اجلاس نے کوپ 15 کے مذاکراتی عمل کو فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزرا نے عالمی حیاتیاتی تنوع کے نقصان کے ازالے کے لیے ایک مستحکم  سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ کانفرنس اس تبدیلی کے لیے آخری موقع ہے۔