کوویڈ۔19 کے حفاظتی ضابطوں کے ساتھ چین کے سکولوں میں نئے سمسٹر کا آغازتازترین
September 02, 2022
بیجنگ(شِنہوا)نوول کرونا وائرس پر کنٹرول کے تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد جمعرات کے روز چین بھر میں سکولوں کی گھنٹیاں ایک بار پھر بجنا شروع ہو گئی ہیں اور پرائمری اور مڈل سکولوں کے لاکھوں طلباء کے خزاں سمسٹر کا آغاز ہو گیا ہے۔
بیجنگ پرائمری سکول کے ہیڈماسٹر لی منگ شن نے صبح 8 بجے اسکول کے دروازے پر کھڑے ہو کر طلباء کو ماسک پہن کر اور درجہ حرارت کی پیمائش کرنے والے آلات سے گزر کر کیمپس میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔
لی منگ شن نے کہا کہ سکول ڈے سے 7 دن قبل تمام اساتذہ اور طلباء نے اپنے طبی حالت بارے اطلاع دی۔ آج کیمپس میں آنیوالے تمام افراد کو 48 گھنٹوں کے اندر جاری کیا گیا منفی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔
قومی صحت کمیشن نے جمعرات کے روز بتایا کہ وباء کی روک تھام اور انسداد اب بھی اولین ترجیح ہے کیونکہ کمیونٹی سطح پر نوول کرونا وائرس کا پھیلاؤ چین کے متعدد صوبوں اور علاقوں کو پریشانی سے دوچار کر رہا ہے۔ چینی مین لینڈ پر گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کے 307 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 132 صوبہ سیچھوآن سے سامنے آئے ہیں۔
جمعرات کے روز نئے سمسٹر کے آغاز پر بیجنگ میں پرائمری اور مڈل سکولوں کے 16 لاکھ سے زائد طلباء کے ساتھ ساتھ کنڈرگارٹن کے 6 لاکھ بچے بھی کلاسوں میں واپس آئے ہیں۔