نئی دہلی(شِنہوا) انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے کہا ہے کہ ایک جامع تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوویڈ-19 ویکسینیشن ملک میں نوجوان بالغ افراد میں غیر واضح اچانک اموات کا سبب نہیں ہے۔
"بھارت میں 18سے 45 سال کے افراد میں غیر واضح اچانک اموات سے منسلک عوامل، ایک ملٹی سینٹرک میچڈ کیس کنٹرول اسٹڈی" کے عنوان سے یہ تحقیق اکتوبر 2021 اور مارچ 2023 کے درمیان کی گئی ۔
تحقیق میں بعض عوامل کا حوالہ دیا گیا ہے جس سے اچانک موت کے خطرے میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان وجوہات میں ، کوویڈ کی شدید انفیکشن کی ہسٹری ، بہت زیادہ شراب نوشی، تفریحی ادویات یا مادوں کے استعمال سے 48 گھنٹوں کے اندر موت واقع ہوسکتی ہے۔