• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کوویڈ انفیکشن مدافعتی خلیوں کے ردعمل کو کمزور کرتی ہے:تحقیقتازترین

March 21, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) ایک نئی تحقیق کے مطابق سارس کووی- 2 سے متاثرہ افراد میں فائزر بیونٹیک ویکسین کی دوخوراکوں سے مدافعتی خلیوں سے پیدا ہونے والے ردعمل کی شدت اورمعیارایسے افراد سے کافی کم تھا جنہیں ویکسی نیشن سے قبل کوویڈ نہیں ہوا تھا۔

یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے تعاون سے کی جانے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ کلیدی مدافعتی سیل کی سطح جوسارس کووی- 2 اسپائیک پروٹین کو نشانہ بناتی ہے،کوویڈ-19 سے متاثرہ بغیر ویکسین والے افراد میں ان لوگوں کے مقابلے میں کافی کم تھی جو وبا سے متاثرہ نہیں تھے  اور انہوں نے ویکسین لگوارکھی تھی۔

امیونٹی  نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وائرس اہم مدافعتی خلیوں کے ردعمل کو نقصان پہنچاتا ہے۔