امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک رہائشی کو کوویڈ-19کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔(شِنہوا)
لاس اینجلس(شِنہوا) نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کوویڈ-19 کے خلاف ویکسینیشن کا ایسے لوگوں جو کہ کوویڈ -19کا سبب بننے والے سارس کو وی-2 سےمتاثر ہوئے تھے میں دل کے دورے، فالج اور دیگر امراض قلب کے مسائل سے تعلق ہے۔
امریکی کالج آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز شائع ہونے والی یہ پہلی تحقیق ہے جس میں امریکہ میں مکمل اور جزوی ویکسینیشن اور دل کے بڑے امراض(ایم اے سی ای) کے درمیان تعلق کا جائزہ لیاگیا ہے۔
اس تحقیق کے لیے ماؤنٹ سینائی کے آئیکاہن اسکول آف میڈیسن کے محققین نے یو ایس نیشنل کوویڈ کوہورٹ کولیبریٹو ڈیٹا بیس کا استعمال کیا۔ تحقیق میں19لاکھ 34ہزار294 مریض شامل تھے،جن میں سے2لاکھ 17ہزار843 نے فائزر بائیونٹیک یا موڈرینا یا جانسن اینڈ جانسن کی وائرل ویکٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے ایم آر این اے ویکسین فارمولیشن حاصل کی تھی ۔
ماؤنٹ سینا کے آئیکاہن سکول آف میڈیسن میں میڈیسن کے پروفیسر اوراس تحقیق کے سینئر مصنف گریش این ناڈکرنی نے کہا کہ ہم نے کوویڈ-19سے متاثرہ افراد میں ویکسی نیشن کے امراض قلب کے اثرات کو واضح کرنے کی کوشش کی جس کے دوران معلوم ہوا کہ پہلے سے امراض دل،ٹائپ ٹوذیابیطس،ہائی کولیسٹرول،امراض جگر اور موٹاپے جیسی بیماریوں میں سے دو امراض کا شکار افراد میں ویکسین اور امراض کے پیچیدہ صورتحال اختیار کرنے کے کم درجے کے خطرے میں ایک تعلق ہے۔