• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کوویڈ-19 کیسز میں اضافے کی پیشگوئی،چینی شہر گوانگ ژو میں کلینکس کی تعداد بڑھادی گئیتازترین

December 29, 2022

گوانگ ژو(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت  گوانگ ژو میں کوویڈ-19 کے کیسز میں اضافے کی پیش گوئی کے باعث  بخار کے کلینکس کی تعداد تقریباً دوگناکردی گئی ہے۔شہر کے ہیلتھ کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ یی نے بتایا کہ شہر کے اسپتالوں نے بخار کے کلینکس کی تعداد 114 سے بڑھا کر 199 کر دی ہے۔ ژانگ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سے شہر میں بخار کے یومیہ مریضوں کوچیک کرنے کی صلاحیت 40ہزار سے بڑھ کر1لاکھ 11ہزار ہوگئی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں  شہرکے فیور کلینکس میں یومیہ آنے والے مریضوں کی تعداد تقریباً 50ہزار ہے۔انہوں نے بتایا کہ  شہر کے اسپتالوں میں منگل تک آئی سی یو بستروں کی تعداد 455 سے بڑھا کر 1ہزار385 کردی جائے گی۔