بیجنگ(شِنہوا) چینی ساختہ دوغیرفعال ویکسینز، جن میں اومیکرون کی مختلف اقسام کے خلاف ایک ٹرائیویلنٹ اورایک مونویلینٹ شامل ہیں، کو چلی میں طبی تحقیق کے لیے منظوری مل گئی ہے۔چین کی بائیو فارماسیوٹیکل کمپنی کے مطابق، ٹریویلنٹ ویکسین کوویڈ-19 کی بنیادی قسم کے ساتھ ڈیلٹا اور اومیکرون کی مختلف اقسام کے خلاف کارگرہے۔پری کلینیکل تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دونوں ویکسینز محفوظ اور موثر ہیں۔ ان ویکسینزکی آئندہ ہونے والی طبی تحقیق میں، ملٹی سنٹر، بے ترتیب، ڈبل بلائنڈ اور مثبت کنٹرول شدہ طریقہ کار اپنایا جائے گا تاکہ 18 سال سے زائد عمر کے بالغ افراد میں ان دونوں ویکسینز کی مدافعتی صلاحیت کا اندازہ لگایا جاسکے، جنہوں نے کوویڈ-19 ویکسین کی چار خوراکیں حاصل کررکھی ہیں۔