• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

"قومی مفادات" کے دفاع میں کوئی پابندی نہیں ہے:ایرانی وزیر دفاعتازترین

January 17, 2024

تہران(شِنہوا)شام اور عراق میں اہداف پر میزائل حملوں کے بعد ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج  ملکی مفادات اور عوام کا دفاع کرتے ہوئے حدود کا تعین نہیں کریں گی۔

سرکاری نیوز ایجنسی ارنا  کے مطابق  وزیر دفاع نے کہا کہ جب ہمارے قومی مفادات اور عوام کے دفاع کی بات آتی ہے تو ہم کوئی حد ملحوظ خاطر نہیں رکھتے اور دھمکیوں پر ایران کا ردعمل "متناسب، فیصلہ کن اور سخت" ہو گا۔ رضا اشتیانی نے ان خیالات کا اظہار کابینہ اجلاس کے موقع پر کیا، جہاں انھوں نے شام میں"دہشت گردوں" کے ٹھکانوں اور عراق کے کرد علاقے میں "اسرائیل کی جاسوس ایجنسی موساد" پر ایران کے حالیہ حملوں پربیان دیا۔ اشتیانی نے کہا کہ ایران تمام ممالک بالخصوص اپنے پڑوسیوں کی خودمختاری، مفادات، حقوق، قوانین اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے لیکن اپنی سرحدوں پر کسی قسم کی بدنیتی کو برداشت نہیں کرے گا۔