• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کولمبیا، لینڈسلائیڈز سے 33 افراد ہلاکتازترین

December 06, 2022

بگوٹا (شِنہوا) کولمبیا کے وزیرداخلہ الفانسو پراڈا نے کہا ہے کہ اختتام ہفتہ ہائی وے پر گا ڑیاں لینڈ سلائیڈز میں دبنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

ریسارالڈاکے مغربی وسطی ڈیپارٹمنٹ میں پریرا- کوئبڈو ہائی وے پر لینڈ سلائیڈزسے ایک مسافربس، کار اور موٹر سائیکل دب گئی تھی۔ مسافر بس مغربی ویلے ڈیل کاکا ڈپیارٹمنٹ میں کالی سے مغربی چوکو ڈیپاٹمنٹ کے علاقے کون ڈوٹو جارہی تھی۔

پراڈا نے کہا کہ مرنے والے 33 افراد کی شناخت ہوئی ہے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں ۔ 9 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے جن میں 4 کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کولمبیا کے رسک مینجمنٹ یونٹ اور وزارت نقل و حمل کے ٹرانزٹ اینڈ ٹرانسپورٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ ساتھ پولیس اور فوجی اہلکار بھی مدد کے لئے پہنچے تھے۔

پراڈا نے کہا کہ لینڈ سلائیڈ ز کے مد نظر حکام مو سمی آفات سے نمٹنے بارے زیادہ سے زیادہ الرٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سردی کی لہر کئی ماہ جاری رہے گی ۔

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے دارالحکومت بوگوٹا میں منگل تک نیشنل یونیفائیڈ کمانڈ پوسٹ قائم کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ خراب موسمی حالات میں سڑکوں کی حالت پر نگاہ رکھی جاسکے۔

ریسارالڈا کے گورنر وکٹر مینوئل تمایو نے صحافیوں کو بتایا کہ جس شاہراہ پر یہ حادثہ ہوا اس کی حالت خراب تھی۔ جس کے سبب زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور لاشیں نکالنےمیں مشکلات درپیش آئیں۔