• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کولمبیا کی حکومت اور گوریلا گروپ ہلاکت خیز تنازعات کو ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہتازترین

October 06, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کولمبیا کی حکومت اور نیشنل لبریشن آرمی (ای ایل این ) پر زور دیا ہے کہ وہ ہلاکت خیز تنازعات کو ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انتونیو گوتریس نے  کولمبیا کی حکومت اور نیشنل لبریشن آرمی کی جانب سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے اعلان کردہ فیصلے کو انتہائی سراہا۔

گوتریس نے فریقین پر زور دیا ہے کہ اس موقع سے پوری طرح فائدہ اٹھائیں تاکہ دہائیوں سے جاری اس ہلاکت خیز تنازعہ کو ختم کیا جاسکے۔  اس کا تصفیہ ملک میں امن کے مواقع کو بڑھانے کے لیے اہم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل پرامید ہیں کہ کولمبیا کے باشندے ایک بار پھر یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے انتہائی گھمبیر تنازعات کو بھی حل کیا جا سکتا ہے۔

کولمبیا کی حکومت اور نیشنل لبریشن آرمی کے درمیان امن مذاکرات 2017 میں شروع ہوئے تھے تاہم جنوری 2019 میں گوریلا گروپ کی جانب سے ایک کار بم حملے کے بعد معطل ہوگئے جس میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔