• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کولمبیا کے صدر کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلانتازترین

May 02, 2024

گوٹا(شِنہوا)کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دارالحکومت بگوٹا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیلی حکومت کو نسل کش قرار  دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آنکھوں  اور انسانیت کے سامنے ایک پوری قوم کی نسل کشی کا دور دوبارہ نہیں آسکتا اور اگر فلسطین ختم ہوگیا تو انسانیت مر جائے گی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کٹز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر کولمبیا کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور کولمبیا کے ساتھ تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ہیں کوئی نفرت اور شر انگیز صدر انہیں ختم نہیں کرسکتا۔

کولمبیا کے صدر نے مارچ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کیے جانے کے بعد متعدد مواقع پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔