کویت سٹی (شِنہوا) ہانگ ژو میں 19 ویں ایشین گیمز میں کویت کے وفد کی سربراہ فاطمہ حیات نے امید ظاہر کی ہے کہ کویت کی ٹیم اچھے نتائج حاصل کرے گی اور کھیلوں کے میدان میں چین کے شاندار تجربے سے سیکھے گی۔
کویت اولمپک کمیٹی کی رکن فاطمہ حیات نے شِنہوا کو بتایا کہ ایشین گیمز میں کویت کی شرکت کا مقصد نہ صرف تمغے جیتنا ہے بلکہ دیگر ایشیائی ممالک کے خلاف کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کھیلوں کا سب سے حیرت انگیز پہلو مختلف خطوں کے لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے۔
فاطمہ حیات نے کہا کہ ہانگ ژو ایک خوبصورت شہر ہے اور کھیلوں کے بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہانگ ژو دنیا کے سامنے چین کا تشخص دکھاتا ہے اور کھیلوں کے میدان میں چین کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔
فاطمہ حیات نے کہا کہ انہوں نے چند ماہ قبل ایشین گیمز کی انتظامی کمیٹی سے ملاقات کے لیے ہانگ ژو اور کئی سہو لیات کا دورہ کیا تھا ۔وہ منتظر ہیں کہ کویتی کھلاڑی اس خوبصورت شہر میں لطف اندوز ہوں ۔ ہا نگ ژو کے لوگ بہت دوستانہ ہیں اور کھانا اور ریسٹورنٹس بہترین ہیں جبکہ مچھلی خاص طور پر بہت لذیذ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرسبز و شاداب قدرتی خوبصورتی، مسلسل پہاڑی سلسلوں اور ہانگ ژو کے ایک جدید شہر کی روشنیوں نے انہیں حیران کر دیا۔