اسلام آباد(شِنہوا) کوئٹہ میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کے دوران 8مبینہ منشیات فروش ہلاک کردئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے شہر میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد کوئٹہ کے علاقے سرکلر روڈ کے قریب منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس کے علاقے میں داخل ہونے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی اورفائرنگ کے نتیجے میں آٹھ منشیات فروش مارے گئے جبکہ نو دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ علاقے میں کئی عارضی اڈوں کو مسماراورمنشیات کا کاروبار کرنے والوں سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔