• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمپنیوں کوایکسپورٹ کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں:چینتازترین

October 07, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکی محکمہ  تجارت کی جانب سے کچھ چینی کمپنیوں کوایکسپورٹ کنٹرول کی"اینٹی لسٹ" میں شامل کرنے کی بھرپور مخالفت کااعلان کیا ہے۔

 وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو یہ بیان  امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے روس سے متعلق نام نہاد بہانوں کے تحت متعدد چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول "انٹیٹی لسٹ" میں شامل  کرنے کے بارے میں صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے  سوال کے جواب میں دیا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام اقتصادی دباواور یکطرفہ غنڈہ گردی کا معمول کاعمل ہے اور یہ کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو بڑھاوادیتے ہوئے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا اور چینی کمپنیوں پر من مانی طور پر یکطرفہ پابندیاں عائد کی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اپنے غلط اقدامات کو درست اور چینی کمپنیوں پرغیر معقول دباؤ ڈالنا بند کرناچاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اپنےکاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔