بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تنظیمی شعبہ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام سطحوں کی پارٹی تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نئے سال اور موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران پارٹی کے ریٹائرڈ اراکین اور کیڈرز کے ساتھ ساتھ ان لوگوں سے ملاقات اور ان کی دیکھ بھال کریں جو مشکلات کا شکار ہیں۔
سرکلر میں پارٹی کے ریٹائرڈ ارکان کے ساتھ رابطوں کو بہتر بنانے اور ان کی عملی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات کاحکم دیا گیا ہے۔
پارٹی تنظیموں کو ان لوگوں کی مدد کے لیے پہنچنا چاہیے جنہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام سے پہلے پارٹی رکنیت حاصل کی اور پارٹی کے نچلی سطح کے اراکین کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے، خاص طور پر وہ لوگ جو فوری، سخت اور خطرناک امور کی انجام دہی کے لیے صف اول میں رہتے ہوئے کام کررہے ہیں۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پارٹی تنظیموں کو ان لوگوں کے ساتھ ملاقات کرنی چاہئے جنہیں قومی اعزازی خطابات سے نوازا گیا ہے، اس کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے لواحقین سےبھی ملاقات کرنی چاہئے۔