• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ دوبارہ قومی اتحاد کے مقصد کو غیرمتزلزل طور پر آگے بڑھائے گی، شیتازترین

October 16, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  شی جن پھنگ نے کہاہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) نئے دور میں تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنی مجموعی پالیسی پر عمل درآمد  کرتے ہو ئے دوبارہ قومی اتحاد کے مقصد کو غیرمتزلزل طریقے سے آگے بڑھائے گی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے افتتاحی اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے  شی نے کہا کہ تائیوان کے مسئلہ کو حل کرنا چین کے لوگوں کے لیے ایک معاملہ ہے اور یہ ایک ایسا معاملہ جسے چینی شہر یوں کو ہی حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی خلوص اور بھرپور کوشش کے ساتھ پرامن دوبارہ اتحاد کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، لیکن ہم طاقت کے استعمال سے دستبردار ہونے کا کبھی وعدہ نہیں کریں گے، اور ہم تمام ضروری اقدامات کا اختیار محفوظ رکھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ صرف بیرونی طاقتوں اور 'تائیوان کی آزادی' کے خواہاں چند علیحدگی پسندوں اور ان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مداخلت پر ہے جس کا کسی طور پر بھی مقصد ہمارے تائیوان کے ہم وطنوں کو نشانہ بنانا نہیں۔

شی نے کہا کہ تاریخ کا دھارا چین کے دوبارہ اتحاد اور چینی قوم کی بحالی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہمارے ملک کا مکمل اتحاد حقیقت کا روپ اختیار کرے گا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہوگا۔

شی  نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے تائیوان کے ہم وطنوں کے لیے احترام کا مظاہرہ کیا اور ان کا خیال رکھا  ہے اور انہیں فوائد پہنچانے کے لیے کام کیا ہے۔ ہم آبنائے پار اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آبنائے کے دونوں اطراف کے لوگوں کو چینی ثقافت کو فروغ دینے اور قریبی تعلقات استوار کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دیں گے۔