• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائناکی قیادت کا اجلاس، مغربی خطے کی ترقی کے اقدامات کا جائزہتازترین

August 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس میں چین کے مغربی خطے کی  بڑے  پیمانے پر ترقی کاایک نیا  راستہ  کھولنے کی پالیسیوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا،چین کے صدر اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ مغربی خطے میں بڑے  پیمانے پر ترقی سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے کیا جانیوالا ایک بڑا فیصلہ ہے۔ چین کی جدید کاری کو فروغ دینے میں مغربی خطے کی بڑے پیمانے پر ترقی کی پوزیشن اور مشن کو درست طریقے سے سمجھنے، تزویراتی عزم کو برقرار رکھنے، متعلقہ اقدامات کو مستقل طور پر نافذ کرنے، اچھی طرح سے مربوط ماحولیاتی تحفظ، بڑے پیمانے پر کھلے پن اور اعلی معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے سی پی سی  مرکزی  کمیٹی کے تذویراتی ارادے کو اچھی طرح سمجھنا   اور مجموعی طور پر علاقائی طاقت کو بڑھانے کے لئے ترقی کا ایک نیا نمونہ تخلیق کرنے کے لئے تیزی سے آگے بڑھنا ضروری ہے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے کے حقائق کے مطابق  اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے، پیداواری قوتوں کو مزید متحرک اور ترقی دینے سمیت معاشرے کی توانائی کو فروغ دینے اور چینی جدیدکاری کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔اسکے علاوہ خطے کو فعال پوزیشننگ اور صنعتی بنیاد کو مدنظر رکھنا چاہئے ،مقامی طاقتوں سے فائدہ اٹھا نے والی  مخصوص اور مسابقتی صنعتوں کو فروغ دینا چاہئے،سائنسی اور ٹیکنالوجی کی جدت طرازی کی صلاحیتوں کو بڑھا نا  اور روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دیا جانا چاہیئے ۔اعلیٰ سطح کے ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے، ایک خوبصورت مغربی خطے کی تعمیر، پہاڑوں، دریاؤں، جنگلات، کھیتوں، جھیلوں، گھاس کے میدانوں اور ریگستانوں کے مربوط تحفظ اور منظم انتظام کو مربوط کرنے، آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کو مکمل طور پر انجام دینے  اور  ماحول دوست اور کم کاربن اخراج پر مبنی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے کام کیا جانا چاہئے۔