• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سینئرعہدیدار کا چلی کا دورہ، باہمی تعلقات کےفروغ پراتفاقتازترین

August 10, 2024

سان تیاگو (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے سی پی سی کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے  چلی کا دورہ کیا۔

لیو نے چلی میں قیام کے دوران چلی کے صدر  گیبریل بوریک، وزیر خارجہ البرٹو وان کلاورین اور دیگر سیاسی شخصیات سے بات چیت کی۔

انہوں نے لاطینی امریکہ اور کیریبین کے لئے اقتصادی کمیشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری ہوز مینوئل سالازار زیرینکس سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے چلی۔ لاطینی امریکہ ۔ کیریبین میں چینی جدیدیت اور مواقع کے موضوع پر منعقدہ سمپوزیم میں شرکت کرنے والے وفد کی قیادت بھی کی۔

فریقین نے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے، بین الجماعتی تبادلے مضبوط بنانے، معیشت اور تجارت جیسے شعبوں میں عملی تعاون میں پیشرفت اور عوامی سطح پر تبادلے وسیع کرنے پر اتفاق کیا تاکہ چین ۔ چلی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح تک پہنچایا جا سکے۔