• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سینئر عہدیدار کا بنگلہ دیش کا دورہ،سٹرٹیجک تعاون کے فروغ پراتفاقتازترین

June 26, 2024

ڈھاکہ(شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران سی پی سی کے وفد کی قیادت کی ۔

اپنے دورے کے دوران لیو نے بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین،عوامی لیگ کی صدر اور وزیر اعظم شیخ حسینہ ،عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری اور وزیر خارجہ  حسن محمد کے ساتھ ملاقاتیں اورتبادلہ خیال کیا ،انہوں نے بنگلہ دیش کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے چائنا بنگلہ دیش صحت مند بچوں کےاقدام ،سلک روڈ کے ذریعے عوامی رابطوں کو مضبوط  بنانے کے موضوع پر عطیہ کی سرگرمی میں شرکت کی ۔انہوں نے پدما پل اوردیگر منصوبوں کا معائنہ کیااور  شیخ مجیب الرحمان میموریل ہال بنگہ بندو کا بھی دورہ کیا۔

دورے کے دوران  فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماوں کے  اہم  اتفاق رائے کو مشترکہ  طور پر نافذ کرنے،روایتی دوستی کو آگے بڑھانے،بین الجماعتی تبادلوں کو مضبوط بنانے،ترقیاتی حکمت عملیوں کو ترتیب دینے ، بیلٹ اینڈ روڈ کواعلی معیارکیساتھ مشترکہ طور پرتعمیر کرنے اور بنگلہ دیش چائنا سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق کیا۔