• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے وفد کی روانڈا کے صدر کی تقریب حلف برادری میں شرکتتازترین

August 14, 2024

کیگالی(شِنہوا) روانڈا کی دعوت پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی) کے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیوجیان چھاو کی قیادت میں سی پی سی کے وفد نے  روانڈا کے صدر پال کاگیمے کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

اپنے دورے کے دوران لیو نے صدر کا گیمے کیساتھ  تبادلہ خیال کیا اور روانڈا پیٹریاٹک فرنٹ کے سیکرٹری جنرل ویلارس گاساماگیرا سے ملاقات کی۔لیو نے روانڈا کے رہنماوں کیساتھ چائنا روانڈا تعلقات پرتبادلہ خٰال کیا اور 20 ویں سی پی سی  مرکزی کمیٹی کے تیسرے  مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں کو فروغ دیا ۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے چین اور روانڈا کے رہنماوں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے ،بین الجماعتی تبادلوں کو مستحکم کرنے،سیاسی بات چیت کو بڑھانے، سٹرٹیجک باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو اور چائنا افریقہ تعاون فورم کے تحت تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔