• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے سال 2035 کے لیے چین کےمجموعی ترقیاتی مقاصد کا خاکہ پیش کر دیاتازترین

October 16, 2022

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی اتوار کو شروع ہونے والی 20 ویں قومی کانگریس میں سال 2035 کے لیے چین کے مجموعی ترقیاتی اہداف پر مبنی خاکہ کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کر دی گئی۔

اس رپورٹ میں سال 2035 کے لیے چین کے مجموعی ترقیاتی مقاصد کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مجموعی ترقیاتی مقاصد میں اقتصادی قوت، سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں اور جامع قومی طاقت میں نمایاں اضافہ کرنا  شامل ہے ۔

اس کے علاوہ مقاصد میں ایک درمیانے درجے کے ترقی یافتہ ملک کے برابر ہونے کے لیے فی کس مجموعی مقامی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنا شامل ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں بڑی خود انحصاری اور طاقت کے ساتھ دنیاکے جدید ترین ملکوں کی صف میں شامل ہونا مجموعی ترقیاتی مقاصد میں شامل ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک جدید معیشت کی تعمیر کی جائے گی ، ترقی کا ایک نیا نمونہ بنایا جائے گا، بنیادی طور پر نئی صنعت کاری حاصل کی جائے گی ۔

 اس کے ساتھ معلومات کا حصول ، شہری زندگی کا فروغ اور زراعت میں جدت لائی جائے گی ۔

اس رپورٹ کے مطابق بنیادی طور پر نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بنایا جائے گا ،مکمل عوامی جمہوریت کے لیے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور قانون پر مبنی ملک،حکومت اور معاشرے کی تعمیرکی  جائے گی ۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، ہنر، ثقافت، کھیل اور صحت میں ایک سرکردہ ملک بننا اور نمایاں طور پرقومی نرم طاقت میں اضافہ کر نا اہم مقصد ہے۔