بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک سینئرعہدیدار نے سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیرکے سربراہ لی شولی نے کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے پیر کو دئے گئے ایک لیکچر میں ان خیالات کا اظہار کیا۔
اپنے لیکچر میں لی نے گزشتہ پانچ سالوں کی کوششوں اور نئے دور کی پہلی دہائی میں ہونے والی عظیم تبدیلیوں، چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے مقاصد اور امور اور سماجی تبدیلیوں کو فروغ دینے کے لیے پارٹی ٹرانسفارمیشن کو استعمال کرنے کی ضروریات پر روشنی ڈالی۔ لی نے چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لیے یکجہتی اور مزید کوششوں اور تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔