• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کےسینئر عہدیداد کادورہِ پاکستان،سی پیک کی اعلی معیاری مشترکہ ترقی کو فروغ دینےپراتفاقتازترین

June 23, 2024

اسلام آباد(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی سنٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نےسی پی سی کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے20 سے 22 جون تک پاکستان کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران لیو نے پاکستان مسلم لیگ نون کے  صدر ، وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحق ڈار،چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیراور پاکستان میں سماجی شعبے کے افراد سے ملا قاتیں کیں۔

سی پی سی کے سینئر عہدیدار نے چائنا پاکستان پولیٹیکل پارٹیز فورم اورچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق سیاسی جماعتوں کے تیسرے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر فریقوں نے دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان طے پانے نئے اہم اتفاق رائے کو  نافذ کرنے ، بین الجماعتی تبادلوں کو مستحکم و گہر ا کرنے،نظم ونسق کے باہمی  تجربات سے سیکھنے،سی پیک کے اعلیٰ معیار کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینےاور نئے دور میں مشترکہ مستقبل پر مبنی مزید قریبی چین پاکستان برادری کی تعمیر پر اتفاق کیا۔