بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں شرکت کے لئے اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے مندوبین بیجنگ پہنچ گئے۔
جمعرات کے روز بیجنگ کے باہر سے آنے والا یہ پہلا وفد ہے۔
ملک بھر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 9 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ارکان کی نمائندگی کرنےوالے 2 ہزار 200 مندوبین دارالحکومت بیجنگ پہنچ رہے ہیں ۔
کانگریس 16 اکتوبر سے شروع ہوگی۔