• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کا اجلاس،آئندہ سال کے معاشی امور اور انسداد بدعنوانی کوششوں کےلیے انتظامات پرتبادلہ خیالتازترین

December 07, 2022

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں 2023 کے دوران اقتصادی امور کا تجزیہ و مطالعہ ، پارٹی  ضابطہ اخلاق کو بہتر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اگلے سال کے اقتصادی امور کے حوالے سے اجلاس میں سی پی سی کی  20ویں  نیشنل کانگریس کے رہنما اصولوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں ٹھوس پیش رفت کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک مستحکم ترقی، روزگار اور قیمتوں کو یقینی بنانے، بڑے خطرات کو مؤثر طریقے سے روکنے اور ان کے اثرات میں کمی  پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اعلیٰ معیاری اور معقول نمو کے ساتھ اقتصادی کارکردگی میں مجموعی بہتری کے حصول کی کوشش کرے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مستحکم معاشی ترقی کے فروغ کے لیے فعال مالی پالیسی اور محتاط مالیاتی پالیسی کا مسلسل اجراکیا جائے گا۔

اجلاس میں کہا کہ مختلف شعبوں میں پالیسیوں کو بہتر طور پر مربوط کیا جائے گا جبکہ وبا کے ردعمل کو اعلیٰ معیار کی ترقی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بہتر بنایا جائے گا۔

مثال کے طور پر، ایسی صنعتی پالیسیاں ہونی چاہیئں جن سے ترقی اور سلامتی دونوں کو فروغ حاصل ہو، جبکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پالیسیوں میں خود انحصاری اور بہتری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  سماجی پالیسیوں کو لوگوں کے ذرائع معاش کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

اجلاس کے مطابق ملکی طلب کو مزید وسعت دینے اور کھپت کے بنیادی اور سرمایہ کاری کے کلیدی کردار کو بھرپور انداز میں پیش کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

اجلاس میں صنعتی اور سپلائی چینز کو مضبوط بنانے، اعلیٰ سطح پر کھلے پن کو فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اس سے استفادہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مکمل اور سخت پارٹی سیلف گورننس کے نفاذ میں ایک دہائی کی کوششوں کے بعد بدعنوانی کے خلاف جنگ میں زبردست کامیابی حاصل کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی ہے۔

اجلاس میں مکمل اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو بروئے کار لاتے ہوئے سیاسی عزم کو مضبوط کرنے اور نئے دور کے لیے پارٹی کی سیلف ریفارم کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ  سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کے رہنمااصولوں کو مکمل طور پر نافذ کرتے ہوئے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی اتھارٹی و مرکزیت اور متحد قیادت کو برقرار رکھنے کے لیے سخت سیاسی نگرانی کے نفاذ کی کوشش کی جانی چاہیے۔