• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کی نمایاں خصوصیت چینی جدیدیت ہے، سابق مصری وزیر اعظمتازترین

November 07, 2022

قاہرہ (شِنہوا) مصر کے سابق وزیر عصام شرف نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی حال ہی میں ختم ہونے والی 20 ویں قومی کانگریس کی ایک  خصوصیت چینی جدیدیت کا تصور ہے۔

قاہرہ میں چینی ثقافتی مرکز میں  منعقد ہونے والے ایک سیمینار میں شرف فاؤنڈیشن برائے پائیدار ترقی  کے سربراہ شرف نے  کہا  کہ یہ سوشلسٹ جدیدیت کا ایک راستہ ہے جو کہ  مغربی طرز کی جدیدیت سے مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے گزشتہ کئی  دہائیوں کے دوران جدت کے ذریعے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمے میں شاندار کامیابی کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے تعلیم، سائنسی تحقیق اور ترقی اور بنیادی ڈھانچے میں بھی بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن گیا جس کا  تجارتی حجم سب سے بڑا اور صنعتی پیدا وار سب سے زیادہ ہے اور جو دنیا کی 18 فیصد معیشت کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس موقع پر شرف نے کچھ مغربی میڈیا کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا  جو غلط معلومات اور چین سمیت دیگر  ملکوں   کے تشخص کو مسخ  کرنے کے جنون میں مبتلا ہیں۔