• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20قومی کانگریس کے لیے پریس سینٹرکھول دیا گیاتازترین

October 13, 2022

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی آئندہ ہونے والی 20 ویں قومی کانگریس کے لیے پریس سینٹر کو بدھ کو باضابطہ طور پرکانگریس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ بیجنگ میڈیا سنٹر ہوٹل اور ہوٹل نکو نیو سنچری بیجنگ میں قائم ، پریس سنٹر ملکی  اور غیر ملکی صحافیوں کو میڈیا انٹرویو اور ڈیٹا سپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرے گا۔پریس سنٹرکے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کوویڈ-19 کی وبا کی  روک تھام اور کنٹرول کے موثر اقدامات کی بنیاد پر پریس سنٹر آن سائٹ انٹرویوز، ویڈیو لنک انٹرویوز اور تحریری انٹرویوز کے لیے صحافیوں کو سہولت فراہم کرے گا۔ ڈائریکٹر کے مطابق، کانگریس کے دوران، صحافی کانگریس ایجنڈے کی اہم سرگرمیوں، مندوبین کی مصروفیات اور پریس کانفرنسز کی کوریج کرسکیں گے۔ وہ بیجنگ میں گروپ انٹرویوز ،ملاقاتوں اور رپورٹنگ دوروں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔  مندوبین کے انٹرویو کرنے کے لیے بیرون ملک مقیم صحافیوں کے لیے کوآرڈینیشن اور انتظامات بھی کیے جائیں گے۔