• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس پرغیر ملکی تہنیتی پیغاماتتازترین

October 23, 2022

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر کی غیر ملکی سیاسی جماعتوں، سرکاری عہدیداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ملاوی کانگریس پارٹی کے صدر اور ملک کے سربراہ لازارس چکویرا نے کہا ہے کہ شی جن پھنگ کی نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں سوچ قوت حیات سے بھرپور ہے۔

چکویرا نے واضح کیا کہ ملاوی کانگریس پارٹی اس بات پرپختہ یقین رکھتی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس سوشلسٹ تعمیر کے نئے سفر میں نئی کامیابیوں کے حصول میں چین کی رہنمائی کرے گی۔ اس سے نا صرف چین بلکہ باقی دنیا کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس نے مستقبل میں چین کی ترقی کا نقشہ تیار کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نے چین کے جد ید یت کی طرف نئے سفرکے لیے ایک ایکشن پلان فراہم کیا جو کہ نا صرف چین بلکہ پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔

ڈیموکریٹک کانگریس پارٹی کے رہنما اور لیسوتھو کے نائب وزیراعظم ماتھیبیلی موکھوتھو نے کہا  عظیم کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ایک نیا سفر شروع کر رہی ہے، اس حوا لے سے لیسوتھو کی ڈیموکریٹک کانگریس پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے اور دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی توقع رکھتی ہے۔

نیپال کی کمیونسٹ پارٹی(یونیفائیڈ مارکسسٹ -لیننسٹ) کے رہنما اور نیپال کی قومی اسمبلی کے چیئرمین گنیش پرسادتملسینا نے کہا کہ کامریڈ شی جن پھنگ کی مرکزیت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں چین نے اقتصادی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی میں قابل تعریف اور عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔