• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے مندوبین نے گزشتہ دہائی کے دوران بڑی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیاتازترین

October 17, 2022

بیجنگ  (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس کے مندوبین کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران ملک بھر میں مختلف شعبوں میں قابل ذکر تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

خلاباز وانگ یا پھنگ نے میڈیا سے گفتگو میں  کہا کہ مجھے 2013 اور 2021 کے دوران دو مرتبہ خلا میں بھیجا گیا تھا۔ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام نے گزشتہ دہائی کے دوران نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں،خلاباز وانگ  نے کہا کہ اس سے ہمیں ایک وسیع تر پرواز کا پلیٹ فارم اور طویل پرواز کا وقت ملتا ہے۔

مختصر ٹریک کے اسکیٹر اور سرمائی اولمپک میں تمغہ جیتنے والے ووڈاجنگ کو اب بھی وہ دن یاد ہیں جب 10 برس قبل اسکيٹنگ کرنے والے تختوں کی کمی کی وجہ سے انہیں برف پر تربیت کے لیے رات گئے تک قطار میں کھڑا ہونا پڑتا تھا۔

یہ اب آج کل کے کھلاڑیوں کے لئے پریشانی کا باعث نہیں بنتا کیونکہ ان ڈور اسکیٹنگ والے تختوں کی تعداد اب 1 ہزار 400 سے بڑھ گئی ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں واقع کونشان شہر کے پارٹی سربراہ ژو وی کے مطابق شہر نے گزشتہ 10 برسوں  کے دوران اپنے صنعتی پیمانے میں وسعت اختیار کی ہے، اور اس کا صنعتی ڈھانچہ بھی زیادہ بہتر ہوا ہے۔

چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیار خطے میں جیانگ مین گاؤں کی پارٹی سربراہ یانگ ننگ نے کہا ہے کہ رونگ شوئی میاؤ خود اختیار کاؤنٹی نے 2010 میں بطور پر کالج گریجویٹ اپنے آبائی شہر واپس آنے کے بعد سے پہاڑی گاؤں کو اس کی فی کس خالص آمدنی میں اضافہ کے ساتھ غربت کو ختم کرتے دیکھا ہے۔

یانگ نے کہا کہ میں گاؤں میں ہی رہوں گی  تاکہ اسے مزید خوبصورت اور خوشحال بنایا جا سکے۔

جاری کانگریس میں شرکت کرنے والے 2ہزار سے زیادہ مندوبین بڑے پیمانے پر نمائندگی کر رہے ہیں۔ مندوبین مختلف شعبوں، انتظامی سطح اور اداروں سے آتے ہیں۔

کانگریس 16 سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔