• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے مندوبین کے گروپ مباحثے جاریتازترین

October 20, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے مندوبین کے گروپ مباحثے بدھ کے روز بھی جاری رہے۔

انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کی ابتدائی نامزدگیوں اور متبادل ارکان کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 20 ویں قومی کمیشن برائے نظم و معائنہ کے امیدواروں کی فہرستوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ان فہرستوں کی منظوری منگل کو کانگریس کے پریزیڈیم کے دوسرے اجلاس میں دی گئی تھی۔

مندوبین نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 19 ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کی کارکردگی رپورٹ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے آئین میں ترمیم بارے مسودے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔