بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئرعہدیدار وانگ ہوننگ نے جدیدیت کے چینی راستے کے ذریعے تمام شعبوں میں قومی تجدید حاصل کرتے ہوئے قومی اتحاد کے مقصد میں غیرمتزلزل پیش رفت پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بیجنگ میں منعقدہ تائیوان امور سے متعلق ایک کانفرنس میں کیا۔
وانگ نے نئے دور میں تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پارٹی کی مجموعی پالیسی کے مکمل اور دیانتدارانہ نفاذ اورآبنائے پار تعلقات میں ترقی کے اقدام اورصلاحیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے کے لیے ون چائنہ اصول اور1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔