• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار کی سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملا قاتتازترین

March 28, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چاؤ نے بیجنگ میں ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی اے پی پی) کی قائمہ کمیٹی کے شریک چیئرمین اور پاکستانی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید سے ملاقات کی ہے۔

فریقین نے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے، ایشیائی سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔