• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد کا تیمور لیسٹے کا دورہتازترین

August 02, 2024

جکارتہ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک وفد نے تیمور لیسٹے کا دورہ کیا۔

نیشنل کانگریس فار تیموریز ری کنسٹرکشن پارٹی کی دعوت پر بدھ سے جمعہ تک کے دورے کے دوران سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے نائب سربراہ سن ہائی یان کی قیادت میں وفد نے تیمور کی قومی کانگریس برائے تعمیر نو کے صدراورتیمور لیسٹے کے وزیر اعظم شانانا گوسماو سے ملاقات کی۔

وفد نے دورے کے دوران تیمورکی دیگراہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اورمیڈیا کے نمائندوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور جولائی میں منعقدہ 20ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

تیمورکے رہنماوں کی جانب سے اپنے ملک کی طویل المدتی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ چین اپنی طرز کی جدت کے ساتھ جاری کوششوں میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گا، جس سے تیمور لیسٹے اور خطے کی ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔