قاہرہ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے وفد نے مصر کی ری پبلیکن پیپلز پارٹی کی دعوت پر ہفتے سے پیر تک مصر کا دورہ کیا ہے۔
وفد کی قیادت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے ادارہ برائے پارٹی تاریخ و ادب کے سربراہ چھو چھنگ شان نے کی۔
چھو نے دورے کے دوران مصر کے ایوان بالا کے سپیکر اور نیشنز فیوچر پارٹی کے چیئرمین عبدالوہاب عبد الرازق ، ری پبلیکن پیپلز پارٹی کے صدر ہاضم عمر اور دیگر سے ملاقات کی۔ انہوں نے پارٹی کے نوجوان رہنماؤں اور سیاستدانوں کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کی۔
انہوں نے 'دیوار عظیم سے اہرام تک' مکالمے میں بھی شرکت کی جس میں انہوں نے مصر کے شرکا کو 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے رہنما اصولوں کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔
مصری فریق نے 20 ویں سی سی پی نیشنل کانگریس کی دنیا کے لئے اہمیت کو بھرپور سراہا اور چین کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر مصر۔چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کے فروغ کے لئے کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔